Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Qulf-e-sad-khana-e-dil aaya jo tu toot gaye

    Sheikh Ibrahim Zauq

    قفل_صد_خانۂ_دل آیا جو تو ٹوٹ گئے جو طلسمات نہ ٹوٹے تھے کبھو ٹوٹ گئے

    سیکڑوں کاسہ سر_دہر میں مانند_حباب کبھو اے چرخ بنے تجھ سے کبھو ٹوٹ گئے

    ٹانکے کیا جیب کے پھر بعد_رفو ٹوٹ گئے ہو کے ناخن کبھی سینے میں فرو ٹوٹ گئے

    تو جو کہتا ہے کہ دے غیر کو بھی ساغر_مے ہاتھ کیا اس کے ہیں اے آئینہ_رو ٹوٹ گئے

    کیونکے بن کشتیٔ_مے کیجیے سیر_دریا مے_کشو زیر_بغل اب تو کدو ٹوٹ گئے

    دیکھ کر سرمے کی تحریر تری آنکھوں میں کافروں کے بھی ہیں زنار گلو ٹوٹ گئے

    صدمۂ_غم سے ترے جوں گل_بازی افسوس سارے اعضا مرے اے عربدہ_جو ٹوٹ گئے

    سنگ_غیرت سے کئی آئینے اے عہد شکن دیکھ کر صاف ترا روئے_نکو ٹوٹ گئے

    تیر دل سے وہ نکلتے ہیں کوئی جذبۂ_شوق نکلے سوفار جو سینے سے گلو ٹوٹ گئے

    دل شکستہ ہی رہا بعد_فنا بھی میں تو کہ مری خاک سے بنتے ہی سبو ٹوٹ گئے

    شدت_گریہ سے تھا رات یہ اشکوں کا ہجوم چشم_تر پھر مرے مژگاں کے ہیں مو ٹوٹ گئے

    گلشن_عشق میں اللہ ہے کیا کثرت_بار بن ہوا کتنے ہی نخل_لب_جو ٹوٹ گئے

    کہہ بہ_تبدیل_قوافی غزل اک اور بھی ذوقؔ دیکھیں بٹھلائے ہے کس طرح سے تو ٹوٹ گئے