Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Qasd jab teri ziyarat ka kabhu karte hain

    Sheikh Ibrahim Zauq

    قصد جب تیری زیارت کا کبھو کرتے ہیں چشم_پر_آب سے آئینے وضو کرتے ہیں

    کرتے اظہار ہیں در_پردہ عداوت اپنی وہ مرے آگے جو تعریف_عدو کرتے ہیں

    دل کا یہ حال ہے پھٹ جائے ہے سو جائے سے اور اگر اک جائے سے ہم اس کو رفو کرتے ہیں

    توڑیں اک نالے سے اس کاسۂ_گردوں کو مگر نوش ہم اس میں کبھو دل کا لہو کرتے ہیں

    قد_دل_جو کو تمہارے نہیں دیکھا شاید سرکشی اتنی جو سرو_لب_جو کرتے ہیں