Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Ae Zauq waqt naale ke rakh le jigar pe haath

    Sheikh Ibrahim Zauq

    اے ذوقؔ وقت نالے کے رکھ لے جگر پہ ہاتھ ورنہ جگر کو روئے_گا تو دھر کے سر پہ ہاتھ

    چھوڑا نہ دل میں صبر نہ آرام نے قرار تیری نگہ نے صاف کیا گھر کے گھر پہ ہاتھ

    کھائے ہے اس مزے سے غم_عشق میرا دل جیسے گرسنہ مارے ہے حلوائے_تر پہ ہاتھ

    خط دے کے چاہتا تھا زبانی بھی کچھ کہے رکھا مگر کسی نے دل_نامہ_بر پہ ہاتھ

    جوں پنج_شاخہ تو نہ جلا انگلیاں طبیب رکھ رکھ کے نبض_عاشق_تفتہ_جگر پہ ہاتھ

    قاتل یہ کیا ستم ہے کہ اٹھتا نہیں کبھی آ کر مزار_کشتۂ_تیغ_نظر پہ ہاتھ

    میں ناتواں ہوں خاک کا پروانے کی غبار اٹھتا ہوں رکھ کے دوش_نسیم_سحر پہ ہاتھ

    اے شمع ایک چور ہے بادی یہ باد_صبح مارے ہے کوئی دم میں ترے تاج_زر پہ ہاتھ

    اے ذوقؔ میں تو بیٹھ گیا دل کو تھام کر اس ناز سے کھڑے تھے وہ رکھ کر کمر پہ ہاتھ