Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Dar-khur-e-qahr-o-ghazab jab koi hum sa na hua

    Mirza Ghalib

    در_خور_قہر_و_غضب جب کوئی ہم سا نہ ہوا پھر غلط کیا ہے کہ ہم سا کوئی پیدا نہ ہوا

    بندگی میں بھی وہ آزادہ و خودبیں ہیں کہ ہم الٹے پھر آئے در_کعبہ اگر وا نہ ہوا

    سب کو مقبول ہے دعویٰ تری یکتائی کا روبرو کوئی بت_آئنہ_سیما نہ ہوا

    کم نہیں نازش_ہم_نامی_چشم_خوباں تیرا بیمار برا کیا ہے گر اچھا نہ ہوا

    سینہ کا داغ ہے وہ نالہ کہ لب تک نہ گیا خاک کا رزق ہے وہ قطرہ کہ دریا نہ ہوا

    نام کا میرے ہے جو دکھ کہ کسی کو نہ ملا کام میں میرے ہے جو فتنہ کہ برپا نہ ہوا

    ہر_بن_مو سے دم_ذکر نہ ٹپکے خوں ناب حمزہ کا قصہ ہوا عشق کا چرچا نہ ہوا

    قطرہ میں دجلہ دکھائی نہ دے اور جزو میں کل کھیل لڑکوں کا ہوا دیدۂ_بینا نہ ہوا

    تھی خبر گرم کہ غالبؔ کے اڑیں_گے پرزے دیکھنے ہم بھی گئے تھے پہ تماشا نہ ہوا