Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Daim pada hua tere dar par nahin hoon main

    Mirza Ghalib

    دائم پڑا ہوا ترے در پر نہیں ہوں میں خاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں

    کیوں گردش_مدام سے گھبرا نہ جاے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں

    یارب زمانہ مجھ کو مٹاتا ہے کس لیے لوح_جہاں پہ حرف_مکرر نہیں ہوں میں

    حد چاہیے سزا میں عقوبت کے واسطے آخر گناہ_گار ہوں کافر نہیں ہوں میں

    کس واسطے عزیز نہیں جانتے مجھے لعل و زمرد و زر و گوہر نہیں ہوں میں

    رکھتے ہو تم قدم مری آنکھوں سے کیوں دریغ رتبے میں مہر_و_ماہ سے کم_تر نہیں ہوں میں

    کرتے ہو مجھ کو منع_قدم_بوس کس لیے کیا آسمان کے بھی برابر نہیں ہوں میں

    غالبؔ وظیفہ_خوار ہو دو شاہ کو دعا وہ دن گئے کہ کہتے تھے نوکر نہیں ہوں میں