Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    hungaama garm hasti-e-na-paaidaar ka

    Sheikh Ibrahim Zauq

    ہنگامہ گرم ہستئ_نا_پائیدار کا چشمک ہے برق کی کہ تبسم شرار کا

    میں جو شہید ہوں لب_خندان_یار کا کیا کیا چراغ ہنستا ہے میرے مزار کا

    ہو راز_دل نہ یار سے پوشیدہ یار کا پردہ نہ درمیاں ہو جو دل کے غبار کا

    اس روئے_تابناک پہ ہر قطرۂ_عرق گویا کہ اک ستارہ ہے صبح_بہار کا

    ہے عین_وصل میں بھی مری چشم سوئے_در لپکا جو پڑ گیا ہے مجھے انتظار کا

    پہنچے_گا تیرے پاس کبوتر سے پیشتر مکتوب_شوق اڑا کے ترے بے_قرار کا

    ہو پاک_دامنوں کو خلش گر سے کیا خطر کھٹکا نہیں نگاہ کو مژگاں کے خار کا

    بجھنے کی دل کی آگ نہیں زیر_خاک بھی ہوگا درخت گور پہ میری چنار کا

    دیکھ اپنے در_گوش کو عارض سے متصل دیکھا نہ ہو ستارہ جو صبح_بہار کا

    پوچھے ہے کیا حلاوت_تلخابۂ_سرشک شربت ہے باغ_خلد_بریں کے انار کا

    ہے دل کی داؤ گھات میں مژگاں سے چشم_یار ہے شوق اس کی ٹٹی کی اوجھل شکار کا

    قاصد لکھوں لفافۂ_خط کو غبار سے تا جانے وہ یہ خط ہے کسی خاکسار کا

    اے ذوقؔ ہوش گر ہے تو دنیا سے دور بھاگ اس مے_کدے میں کام نہیں ہوشیار کا