Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Waqt-e-peeri shabaab ki baatein

    Sheikh Ibrahim Zauq

    وقت_پیری شباب کی باتیں ایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں

    پھر مجھے لے چلا ادھر دیکھو دل_خانہ_خراب کی باتیں

    واعظا چھوڑ ذکر_نعمت_خلد کہہ شراب_و_کباب کی باتیں

    مہ_جبیں یاد ہیں کہ بھول گئے وہ شب_ماہتاب کی باتیں

    حرف آیا جو آبرو پہ مری ہیں یہ چشم_پرآب کی باتیں

    سنتے ہیں اس کو چھیڑ چھیڑ کے ہم کس مزے سے عتاب کی باتیں

    جام_مے منہ سے تو لگا اپنے چھوڑ شرم و حجاب کی باتیں

    مجھ کو رسوا کریں_گی خوب اے دل یہ تری اضطراب کی باتیں

    جاؤ ہوتا ہے اور بھی خفقاں سن کے ناصح جناب کی باتیں

    قصۂ_زلف_یار دل کے لیے ہیں عجب پیچ_و_تاب کی باتیں

    ذکر کیا جوش_عشق میں اے ذوقؔ ہم سے ہوں صبر و تاب کی باتیں