Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Sab ko duniya ki hawas khwaar liye phirti hai

    Sheikh Ibrahim Zauq

    سب کو دنیا کی ہوس خوار لیے پھرتی ہے کون پھرتا ہے یہ مردار لیے پھرتی ہے

    گھر سے باہر نہ نکلتا کبھی اپنے خورشید ہوس_گرمیٔ_بازار لیے پھرتی ہے

    وہ مرے اختر_طالع کی ہے واژوں گردش کہ فلک کو بھی نگوں_سار لیے پھرتی ہے

    کر دیا کیا ترے ابرو نے اشارہ قاتل کہ قضا ہاتھ میں تلوار لیے پھرتی ہے

    جا کے اک بار نہ پھرنا تھا جہاں واں مجھ کو بے_قراری ہے کہ سو بار لیے پھرتی ہے