Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Chashm-e-qaatil humein kyonkar na bhala yaad rahe

    Sheikh Ibrahim Zauq

    چشم_قاتل ہمیں کیونکر نہ بھلا یاد رہے موت انسان کو لازم ہے سدا یاد رہے

    میرا خوں ہے ترے کوچے میں بہا یاد رہے یہ بہا وہ نہیں جس کا نہ بہا یاد رہے

    کشتۂ_زلف کے مرقد پہ تو اے لیلی_وش بید_مجنوں ہی لگا تاکہ پتا یاد رہے

    خاکساری ہے عجب وصف کہ جوں جوں ہو سوا ہو صفا اور دل_اہل_صفا یاد رہے

    ہو یہ لبیک_حرم یا یہ اذان_مسجد مے_کشو قلقل_مینا کی صدا یاد رہے

    یاد اس وعدہ_فراموش نے غیروں سے بدی یاد کچھ کم تو نہ تھی اور سوا یاد رہے

    خط بھی لکھتے ہیں تو لیتے ہیں خطائی کاغذ دیکھیے کب تک انہیں میری خطا یاد رہے

    دو ورق میں کف_حسرت کے دو عالم کا ہے علم سبق_عشق اگر تجھ کو دلا یاد رہے

    قتل_عاشق پہ کمر باندھی ہے اے دل اس نے پر خدا ہے کہ اسے نام مرا یاد رہے

    طائر_قبلہ_نما بن کے کہا دل نے مجھے کہ تڑپ کر یوں ہی مر جائے_گا جا یاد رہے

    جب یہ دیں_دار ہیں دنیا کی نمازیں پڑھتے کاش اس وقت انہیں نام_خدا یاد رہے

    ہم پہ سو بار جفا ہو تو رکھو ایک نہ یاد بھول کر بھی کبھی ہووے تو وفا یاد رہے

    محو اتنا بھی نہ ہو عشق_بتاں میں اے ذوقؔ چاہیئے بندے کو ہر وقت خدا یاد رہے