Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Barq mera aashiyan kab ka jala kar le gayi

    Sheikh Ibrahim Zauq

    برق میرا آشیاں کب کا جلا کر لے گئی کچھ جو خاکستر بچا آندھی اڑا کر لے گئی

    اس کے قدموں تک نہ بیتابی بڑھا کر لے گئی ہائے دو پلٹے دئیے اور پھر ہٹا کر لے گئی

    ناتوانی ہم کو ہاتھوں ہاتھ اٹھا کر لے گئی چیونٹی سے چیونٹی دانہ چھڑا کر لے گئی

    صبح_رخ سے کون شام_زلف میں جاتا تھا آہ اے دل_شامت_زدہ شامت لگا کر لے گئی

    خون سے فرہاد کے رنگیں ہوا دامان_کوہ کیوں نہ موج_شیر یہ دھبا چھڑا کر لے گئی

    تم نے تو چھوڑا ہی تھا اے ہم_رہان_قافلہ لیکن آواز_جرس ہم کو جگا کر لے گئی

    نوک_مژگاں جب ہوئی سینہ_فگاروں سے دو_چار پارہ_ہائے_دل سے گلدستہ بنا کر لے گئی

    دیکھی کچھ دل کی کشش لیلیٰ کہ ناقے کو ترے سوئے_مجنوں آخرش رستہ بھلا کر لے گئی

    واہ اے سوز_دروں کوچے میں اس کے برق_آہ رات ہم کو ہر قدم مشعل دکھا کر لے گئی

    وہ گئے گھر غیر کے اور یاں ہمیں دم بھر کے بعد بدگمانی ان کے گھر سو گھر پھرا کر لے گئی

    جو شہید_ناز کوچے میں تمہارے تھا پڑا کیا کہوں تقدیر اسے کیونکر اٹھا کر لے گئی

    دشت_وحشت میں بگولا تھا کہ دیوانہ ترا روح_مجنوں بہر_استقبال آ کر لے گئی

    آگ میں ہے کون گر پڑتا مگر پروانے کو آتش_سوز_محبت تھی جلا کر لے گئی

    اے پری پہلو سے میرے کیا کہوں تیری نگاہ دل اڑا کر لے گئی یا پر لگا کر لے گئی

    ذوقؔ مر جانے کا تو اپنے کوئی موقع نہ تھا کوئے_جاناں میں اجل ناحق لگا کر لے گئی