Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Jahan tera naqsh-e-qadam dekhte hain

    Mirza Ghalib

    جہاں تیرا نقش_قدم دیکھتے ہیں خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں

    دل_آشفتگاں خال_کنج_دہن کے سویدا میں سیر_عدم دیکھتے ہیں

    ترے سرو_قامت سے اک قد_آدم قیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں

    تماشا کہ اے محو_آئینہ_داری تجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں

    سراغ_تف_نالہ لے داغ_دل سے کہ شب_رو کا نقش_قدم دیکھتے ہیں

    بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔ تماشائے_اہل_کرم دیکھتے ہیں

    کسو کو زخود رستہ کم دیکھتے ہیں کہ آہو کو پابند_رم دیکھتے ہیں

    خط_لخت_دل یک_قلم دیکھتے ہیں مژہ کو جواہر رقم دیکھتے ہیں