Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Faryad ki koi lai nahin hai

    Mirza Ghalib

    فریاد کی کوئی لے نہیں ہے نالہ پابند_نے نہیں ہے

    کیوں بوتے ہیں باغبان تونبے گر باغ گدائے_مے نہیں ہے

    ہر_چند ہر ایک شے میں تو ہے پر تجھ سی کوئی شے نہیں ہے

    ہاں کھائیو مت فریب_ہستی ہر_چند کہیں کہ ہے نہیں ہے

    شادی سے گزر کہ غم نہ ہووے اردی جو نہ ہو تو دے نہیں ہے

    کیوں رد_قدح کرے ہے زاہد مے ہے یہ مگس کی قے نہیں ہے

    ہستی ہے نہ کچھ عدم ہے غالبؔ آخر تو کیا ہے اے نہیں ہے