Faarigh mujhe na jaan ke maanind-e-subh-o-mehr
19th Century Mirza Ghalib Urduفارغ مجھے نہ جان کہ مانند_صبح_و_مہر ہے داغ_عشق زینت_جیب_کفن ہنوز
ہے ناز_مفلساں زر_از_دست_رفتہ پر ہوں گل_فروش_شوخی_داغ_کہن ہنوز
مے_خانۂ_جگر میں یہاں خاک بھی نہیں خمیازہ کھینچے ہے بت_بے_داد_فن ہنوز
جوں جادہ سر_بہ_کوئے_تمناۓ_بے_دلی زنجیر_پا ہے رشتۂ_حب_الوطن ہنوز