Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Dekhna qismat ke aap apne pe rashk aa jaaye hai

    Mirza Ghalib

    دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہے میں اسے دیکھوں بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہے

    ہاتھ دھو دل سے یہی گرمی گر اندیشے میں ہے آبگینہ تندی_صہبا سے پگھلا جائے ہے

    غیر کو یا رب وہ کیونکر منع_گستاخی کرے گر حیا بھی اس کو آتی ہے تو شرما جائے ہے

    شوق کو یہ لت کہ ہر دم نالہ کھینچے جائیے دل کی وہ حالت کہ دم لینے سے گھبرا جائے ہے

    دور چشم_بد تری بزم_طرب سے واہ واہ نغمہ ہو جاتا ہے واں گر نالہ میرا جائے ہے

    گرچہ ہے طرز_تغافل پردہ_دار_راز_عشق پر ہم ایسے کھوے جاتے ہیں کہ وہ پا جائے ہے

    اس کی بزم_آرائیاں سن کر دل_رنجور یاں مثل_نقش_مدعائے_غیر بیٹھا جائے ہے

    ہو کے عاشق وہ پری_رخ اور نازک بن گیا رنگ کھلتا جاے ہے جتنا کہ اڑتا جائے ہے

    نقش کو اس کے مصور پر بھی کیا کیا ناز ہیں کھینچتا ہے جس قدر اتنا ہی کھنچتا جائے ہے

    سایہ میرا مجھ سے مثل_دود بھاگے ہے اسدؔ پاس مجھ آتش_بجاں کے کس سے ٹھہرا جائے ہے