Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Kyun jal gaya na taab-e-rukh-e-yaar dekh kar

    Mirza Ghalib

    کیوں جل گیا نہ تاب_رخ_یار دیکھ کر جلتا ہوں اپنی طاقت_دیدار دیکھ کر

    آتش_پرست کہتے ہیں اہل_جہاں مجھے سرگرم_نالہ_ہائے_شرربار دیکھ کر

    کیا آبروئے_عشق جہاں عام ہو جفا رکتا ہوں تم کو بے_سبب آزار دیکھ کر

    آتا ہے میرے قتل کو پر جوش_رشک سے مرتا ہوں اس کے ہاتھ میں تلوار دیکھ کر

    ثابت ہوا ہے گردن_مینا پہ خون_خلق لرزے ہے موج_مے تری رفتار دیکھ کر

    واحسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ ہم کو حریص_لذت_آزار دیکھ کر

    بک جاتے ہیں ہم آپ متاع_سخن کے ساتھ لیکن عیار_طبع_خریدار دیکھ کر

    زنار باندھ سبحۂ_صد_دانہ توڑ ڈال رہ_رو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر

    ان آبلوں سے پاؤں کے گھبرا گیا تھا میں جی خوش ہوا ہے راہ کو پر_خار دیکھ کر

    کیا بد_گماں ہے مجھ سے کہ آئینے میں مرے طوطی کا عکس سمجھے ہے زنگار دیکھ کر

    گرنی تھی ہم پہ برق_تجلی نہ طور پر دیتے ہیں بادہ ظرف_قدح_خوار دیکھ کر

    سر پھوڑنا وہ غالبؔ_شوریدہ حال کا یاد آ گیا مجھے تری دیوار دیکھ کر