Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Kya tang hum sitam-zadagaan ka jahaan hai

    Mirza Ghalib

    کیا تنگ ہم ستم_زدگاں کا جہان ہے جس میں کہ ایک بیضۂ_مور آسمان ہے

    ہے کائنات کو حرکت تیرے ذوق سے پرتو سے آفتاب کے ذرے میں جان ہے

    حالانکہ ہے یہ سیلی_خارا سے لالہ رنگ غافل کو میرے شیشے پہ مے کا گمان ہے

    کی اس نے گرم سینۂ_اہل_ہوس میں جا آوے نہ کیوں پسند کہ ٹھنڈا مکان ہے

    کیا خوب تم نے غیر کو بوسہ نہیں دیا بس چپ رہو ہمارے بھی منہ میں زبان ہے

    بیٹھا ہے جو کہ سایۂ_دیوار_یار میں فرماں_رواۓ_کشور_ہندوستان ہے

    ہستی کا اعتبار بھی غم نے مٹا دیا کس سے کہوں کہ داغ جگر کا نشان ہے

    ہے بارے اعتماد_وفا_داری اس قدر غالبؔ ہم اس میں خوش ہیں کہ نامہربان ہے

    دہلی کے رہنے والو اسدؔ کو ستاؤ مت بے_چارہ چند روز کا یاں میہمان ہے