Koi ummeed bar nahin aati
19th Century Mirza Ghalib Urduکوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی
موت کا ایک دن معین ہے نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
آگے آتی تھی حال_دل پہ ہنسی اب کسی بات پر نہیں آتی
جانتا ہوں ثواب_طاعت_و_زہد پر طبیعت ادھر نہیں آتی
ہے کچھ ایسی ہی بات جو چپ ہوں ورنہ کیا بات کر نہیں آتی
کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیں میری آواز گر نہیں آتی
داغ_دل گر نظر نہیں آتا بو بھی اے چارہ_گر نہیں آتی
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی کچھ ہماری خبر نہیں آتی
مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی موت آتی ہے پر نہیں آتی
کعبہ کس منہ سے جاؤ_گے غالبؔ شرم تم کو مگر نہیں آتی