Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Zauq

    Diwan-E-Zauq

    Khat barha kaakul barhe zulfen barhein gesu barhe

    Sheikh Ibrahim Zauq

    خط بڑھا کاکل بڑھے زلفیں بڑھیں گیسو بڑھے حسن کی سرکار میں جتنے بڑھے ہندو بڑھے

    بعد رنجش کے گلے ملتے ہوئے رکتا ہے جی اب مناسب ہے یہی کچھ میں بڑھوں کچھ تو بڑھے

    بڑھتے بڑھتے بڑھ گئی وحشت وگرنہ پہلے تو ہاتھ کے ناخن بڑھے سر کے ہمارے مو بڑھے

    تجھ کو دشمن واں شرارت سے جو بھڑکاتے ہے روز چاہتے ہیں اور شر اے شوخ_آتش_خو بڑھے

    کچھ تپ_غم کو گھٹا کیا فائدہ اس سے طبیب روز نسخے میں اگر خرفہ گھٹے کاہو بڑھے

    پیشوائی کو غم_جاناں کی چشم_دل سے ذوقؔ جب بڑھے نالہ تو اس سے بیشتر آنسو بڑھے