hum rashk ko apne bhi gawara nahi karte
19th Century Mirza Ghalib Urduہم رشک کو اپنے بھی گوارا نہیں کرتے مرتے ہیں ولے ان کی تمنا نہیں کرتے
در_پردہ انہیں غیر سے ہے ربط_نہانی ظاہر کا یہ پردہ ہے کہ پردا نہیں کرتے
یہ باعث_نومیدی_ارباب_ہوس ہے غالبؔ کو برا کہتے ہیں اچھا نہیں کرتے