Zamana sakht kam-azaar hai ba-jaan-e-Asad
19th Century Mirza Ghalib Urduزمانہ سخت کم_آزار ہے بہ_جان_اسدؔ وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
تن_بہ_بند_ہوس در ندادہ رکھتے ہیں دل_ز_کار_جہاں اوفتادہ رکھتے ہیں
تمیز_زشتی_و_نیکی میں لاکھ باتیں ہیں بہ_عکس_آئنہ یک_فرد_سادہ رکھتے ہیں
بہ_رنگ_سایہ ہمیں بندگی میں ہے تسلیم کہ داغ_دل بہ_جبین_کشادہ رکھتے ہیں
بہ_زاہداں رگ_گردن ہے رشتۂ_زنار سر_بہ_پاۓ_بت_نا_نہادہ رکھتے ہیں
معاف_بے_ہودہ_گوئی ہیں ناصحان_عزیز دل_بہ_دست_نگارے ندادہ رکھتے ہیں
بہ_رنگ_سبزہ عزیزان_بد_زباں یک_دست ہزار تیغ_بہ_زہر_آب_دادہ رکھتے ہیں
ادب نے سونپی ہمیں سرمہ_سائی_حیرت زبان_بستہ_و_چشم_کشادہ رکھتے ہیں