Yeh hum jo hijr mein deewar-o-dar ko dekhte hain
19th Century Mirza Ghalib Urduیہ ہم جو ہجر میں دیوار_و_در کو دیکھتے ہیں کبھی صبا کو کبھی نامہ_بر کو دیکھتے ہیں
وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
نظر لگے نہ کہیں اس کے دست_و_بازو کو یہ لوگ کیوں مرے زخم_جگر کو دیکھتے ہیں
ترے جواہر_طرف_کلہ کو کیا دیکھیں ہم اوج_طالع_لعل_و_گہر کو دیکھتے ہیں