Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Yaad hai shaadi mein bhi hangama-e-ya-rab mujhe

    Mirza Ghalib

    یاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ_یا_رب مجھے سبحۂ_زاہد ہوا ہے خندہ زیر_لب مجھے

    ہے کشاد_خاطر_وابستہ در رہن_سخن تھا طلسم_قفل_ابجد خانۂ_مکتب مجھے

    یا رب اس آشفتگی کی داد کس سے چاہیے رشک آسائش پہ ہے زندانیوں کی اب مجھے

    طبع ہے مشتاق_لذت_‌ہاۓ_حسرت کیا کروں آرزو سے ہے شکست_آرزو مطلب مجھے

    دل لگا کر آپ بھی غالبؔ مجھی سے ہو گئے عشق سے آتے تھے مانع میرزا صاحب مجھے