Shumaar-e-subha marghoob-e-but-e-mushkil pasand aaya
19th Century Mirza Ghalib Urduشمار_سبحہ مرغوب_بت_مشکل پسند آیا تماشائے_بہ_یک_کف بردن_صد_دل پسند آیا
بہ_فیض_بے_دلی نومیدیٔ_جاوید آساں ہے کشائش کو ہمارا عقدۂ_مشکل پسند آیا
ہوائے_سیر_گل آئینۂ_بے_مہریٔ_قاتل کہ انداز_بہ_خوں غلتیدن_بسمل پسند آیا
روانی_ہائے_موج_خون_بسمل سے ٹپکتا ہے کہ لطف_بے_تحاشا رفتن_قاتل پسند آیا
اسدؔ ہرجا سخن نے طرح_باغ_تازہ ڈالی ہے مجھے رنگ_بہار_ایجادیٔ_بیدلؔ پسند آیا