Shumar-e-subha marghoob-e-but-e-mushkil-pasand aaya
19th Century Mirza Ghalib Urduشمار_سبحہ مرغوب_بت_مشکل_پسند آیا تماشاۓ_بہ_یک_کف بردن_صد_دل_پسند آیا
بہ_فیض_بے_دلی نومیدی_جاوید آساں ہے کشایش کو ہمارا عقدۂ_مشکل_پسند آیا
ہوائے_سیر_گل آئینۂ_بے_مہری_قاتل کہ انداز_بہ_خوں_غلتیدن_بسمل_پسند آیا
روانی_ہاۓ_موج_خون_بسمل سے ٹپکتا ہے کہ لطف_بے_تحاشا_رفتن_قاتل_پسند آیا
اسدؔ ہر جا سخن نے طرح_باغ_تازہ ڈالی ہے مجھے رنگ_بہار_ایجادی_بیدل_پسند آیا
سواد چشم بسمل انتخاب نقطہ آرائی خرام ناز بے پروائی قاتل پسند آیا
ہوئی جس کو بہار فرصت ہستی سے آگاہی برنگ لالہ جام بادہ پر محمل پسند آیا