Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Bask-e dushwaar hai har kaam ka aasaan hona

    Mirza Ghalib

    بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

    گریہ چاہے ہے خرابی مرے کاشانے کی در و دیوار سے ٹپکے ہے بیاباں ہونا

    وائے_دیوانگی_شوق کہ ہر دم مجھ کو آپ جانا ادھر اور آپ ہی حیراں ہونا

    جلوہ از_بس_کہ تقاضائے_نگہ کرتا ہے جوہر_آئنہ بھی چاہے ہے مژگاں ہونا

    عشرت_قتل_گہہ_اہل_تمنا مت پوچھ عید_نظارہ ہے شمشیر کا عریاں ہونا

    لے گئے خاک میں ہم داغ_تمنائے_نشاط تو ہو اور آپ بہ_صد_رنگ_گلستاں ہونا

    عشرت_پارۂ_دل زخم_تمنا کھانا لذت_ریش_جگر غرق_نمکداں ہونا

    کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زود_پشیماں کا پشیماں ہونا

    حیف اس چار گرہ کپڑے کی قسمت غالبؔ جس کی قسمت میں ہو عاشق کا گریباں ہونا