Laaghar itna hoon ke gar tu bazm mein jaa de mujhe
19th Century Mirza Ghalib Urduلاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے میرا ذمہ دیکھ کر گر کوئی بتلا دے مجھے
کیا تعجب ہے جو اس کو دیکھ کر آ جائے رحم واں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچا دے مجھے
منہ نہ دکھلاوے نہ دکھلا پر بہ_انداز_عتاب کھول کر پردہ ذرا آنکھیں ہی دکھلا دے مجھے
یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خوش ہے کہ میں زلف گر بن جاؤں تو شانے میں الجھا دے مجھے