Insaan
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ انسان (Insaan) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part03
منظر چمنستاں کے زيبا ہوں کہ نازيبا محروم عمل نرگس مجبور تماشا ہے رفتار کي لذت کا احساس نہيں اس کو فطرت ہي صنوبر کي محروم تمنا ہے تسليم کي خوگر ہے جو چيز ہے دنيا ميں انسان کي ہر قوت سرگرم تقاضا ہے اس ذرے کو رہتي ہے وسعت کي ہوس ہر دم يہ ذرہ نہيں ، شايد سمٹا ہوا صحرا ہے چاہے تو بدل ڈالے ہےئت چمنستاں کي يہ ہستي دانا ہے ، بينا ہے ، توانا ہے
══════════════════════════════════════════════════════════════════════