Kali
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ کلي (Kali) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part02
جب دکھاتي ہے سحر عارض رنگيں اپنا کھول ديتي ہے کلي سينہء زريں اپنا جلوہ آشام ہے صبح کے مے خانے ميں زندگي اس کي ہے خورشيد کے پيمانے ميں سامنے مہر کے دل چير کے رکھ ديتي ہے کس قدر سينہ شگافي کے مزے ليتي ہے مرے خورشيد! کبھي تو بھي اٹھا اپني نقاب بہر نظارہ تڑپتي ہے نگاہ بے تاب تيرے جلوے کا نشيمن ہو مرے سينے ميں عکس آباد ہو تيرا مرے آئينے ميں زندگي ہو ترا نظارہ مرے دل کے ليے روشني ہو تري گہوارہ مرے دل کے ليے ذرہ ذرہ ہو مرا پھر طرب اندوز حيات ہو عياں جوہر انديشہ ميں پھر سوز حيات اپنے خورشيد کا نظارہ کروں دور سے ميں صفت غنچہ ہم آغوش رہوں نور سے ميں جان مضطر کي حقيقت کو نماياں کر دوں دل کے پوشيدہ خيالوں کو بھي عرياں کر دوں
══════════════════════════════════════════════════════════════════════