Jalwa-e-Husn
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ جلوہء حسن (Jalwa-e-Husn) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part02
جلوہ حسن کہ ہے جس سے تمنا بے تاب پالتا ہے جسے آغوش تخيل ميں شباب ابدي بنتا ہے يہ عالم فاني جس سے ايک افسانہ رنگيں ہے جواني جس سے جو سکھاتا ہے ہميں سر بہ گريباں ہونا منظر عالم حاضر سے گريزاں ہونا دور ہو جاتي ہے ادراک کي خامي جس سے عقل کرتي ہے تاثر کي غلامي جس سے آہ ! موجود بھي وہ حسن کہيں ہے کہ نہيں خاتم دہر ميں يا رب وہ نگيں ہے کہ نہيں
══════════════════════════════════════════════════════════════════════