Sach keh doon ae Brahman! gar tu bura na maane
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ نيا شوالا (Naya Shivala) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part01
سچ کہہ دوں اے برہمن! گر تو برا نہ مانے تيرے صنم کدوں کے بت ہو گئے پرانے اپنوں سے بير رکھنا تو نے بتوں سے سيکھا جنگ و جدل سکھايا واعظ کو بھي خدا نے تنگ آ کے ميں نے آخر دير و حرم کو چھوڑا واعظ کا وعظ چھوڑا، چھوڑے ترے فسانے پتھر کي مورتوں ميں سمجھا ہے تو خدا ہے خاک وطن کا مجھ کو ہر ذرہ ديوتا ہے آ ، غيريت کے پردے اک بار پھر اٹھا ديں بچھڑوں کو پھر ملا ديں نقش دوئي مٹا ديں سوني پڑي ہوئي ہے مدت سے دل کي بستي آ ، اک نيا شوالا اس ديس ميں بنا ديں دنيا کے تيرتھوں سے اونچا ہو اپنا تيرتھ دامان آسماں سے اس کا کلس ملا ديں ہر صبح اٹھ کے گائيں منتر وہ مٹيھے مٹيھے سارے پجاريوں کو مے پيت کي پلا ديں شکتي بھي شانتي بھي بھگتوں کے گيت ميں ہے دھرتي کے باسيوں کي مکتي پريت ميں ہے
══════════════════════════════════════════════════════════════════════