Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Bang-E-Dara Part 1

    Bang-E-Dara Part 1

    Ek Pahar aur Gilehri

    Allama Iqbal

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════ ايک پہاڑ اور گلہري (Ek Pahar aur Gilehri) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════

    Collection: Bang-e-Dara Part: part01

    کوئي پہاڑ يہ کہتا تھا اک گلہري سے تجھے ہو شرم تو پاني ميں جا کے ڈوب مرے ذرا سي چيز ہے ، اس پر غرور ، کيا کہنا يہ عقل اور يہ سمجھ ، يہ شعور ، کيا کہنا ! خدا کي شان ہے ناچيز چيز بن بيٹھيں جو بے شعور ہوں يوں باتميز بن بيٹھيں تري بساط ہے کيا ميري شان کے آگے زميں ہے پست مري آن بان کے آگے جو بات مجھ ميں ہے ، تجھ کو وہ ہے نصيب کہاں بھلا پہاڑ کہاں جانور غريب کہاں ! کہا يہ سن کے گلہري نے ، منہ سنبھال ذرا يہ کچي باتيں ہيں دل سے انھيں نکال ذرا جو ميں بڑي نہيں تيري طرح تو کيا پروا نہيں ہے تو بھي تو آخر مري طرح چھوٹا ہر ايک چيز سے پيدا خدا کي قدرت ہے کوئي بڑا ، کوئي چھوٹا ، يہ اس کي حکمت ہے بڑا جہان ميں تجھ کو بنا ديا اس نے مجھے درخت پہ چڑھنا سکھا ديا اس نے قدم اٹھانے کي طاقت نہيں ذرا تجھ ميں نري بڑائي ہے ، خوبي ہے اور کيا تجھ ميں جو تو بڑا ہے تو مجھ سا ہنر دکھا مجھ کو يہ چھاليا ہي ذرا توڑ کر دکھا مجھ کو نہيں ہے چيز نکمي کوئي زمانے ميں کوئي برا نہيں قدرت کے کارخانے ميں

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════