Na aate, humein is mein takraar kya thi
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ نہ آتے ، ہميں اس ميں تکرار کيا تھي () ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part01
نہ آتے ، ہميں اس ميں تکرار کيا تھي مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کيا تھي تمھارے پيامي نے سب راز کھولا خطا اس ميں بندے کي سرکار کيا تھي بھري بزم ميں اپنے عاشق کو تاڑا تري آنکھ مستي ميں ہشيار کيا تھي ! تامل تو تھا ان کو آنے ميں قاصد مگر يہ بتا طرز انکار کيا تھي کھنچے خود بخود جانب طور موسي کشش تيري اے شوق ديدار کيا تھي ! کہيں ذکر رہتا ہے اقبال تيرا فسوں تھا کوئي ، تيري گفتار کيا تھي
══════════════════════════════════════════════════════════════════════