Ajab waa'iz ki deen-daari hai ya Rabb
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ عجب واعظ کي دينداري ہے يا رب () ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part01
عجب واعظ کي دينداري ہے يا رب عداوت ہے اسے سارے جہاں سے کوئي اب تک نہ يہ سمجھا کہ انساں کہاں جاتا ہے، آتا ہے کہاں سے وہيں سے رات کو ظلمت ملي ہے چمک تارے نے پائي ہے جہاں سے ہم اپني درد مندي کا فسانہ سنا کرتے ہيں اپنے رازداں سے بڑي باريک ہيں واعظ کي چاليں لرز جاتا ہے آواز اذاں سے
══════════════════════════════════════════════════════════════════════