Humse khul jaao ba-waqt-e-mai-parasti ek din
19th Century Mirza Ghalib Urduہم سے کھل جاؤ بوقت_مے_پرستی ایک دن ورنہ ہم چھیڑیں_گے رکھ کر عذر_مستی ایک دن
غرۂ_اوج_بنائے_عالم_امکاں نہ ہو اس بلندی کے نصیبوں میں ہے پستی ایک دن
قرض کی پیتے تھے مے لیکن سمجھتے تھے کہ ہاں رنگ لاوے_گی ہماری فاقہ_مستی ایک دن
نغمہ_ہائے_غم کو بھی اے دل غنیمت جانیے بے_صدا ہو جائے_گا یہ ساز_ہستی ایک دن
دھول_دھپا اس سراپا_ناز کا شیوہ نہیں ہم ہی کر بیٹھے تھے غالبؔ پیش_دستی ایک دن