Ram
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ رام (Ram) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part03
لبريز ہے شراب حقيقت سے جام ہند سب فلسفي ہيں خطہء مغرب کے رام ہند يہ ہنديوں کے فکر فلک رس کا ہے اثر رفعت ميں آسماں سے بھي اونچا ہے بام ہند اس ديس ميں ہوئے ہيں ہزاروں ملک سرشت مشہور جن کے دم سے ہے دنيا ميں نام ہند ہے رام کے وجود پہ ہندوستاں کو ناز اہل نظر سمجھتے ہيں اس کو امام ہند اعجاز اس چراغ ہدايت کا ہے يہي روشن تر از سحر ہے زمانے ميں شام ہند تلوار کا دھني تھا ، شجاعت ميں فرد تھا پاکيزگي ميں ، جوش محبت ميں فرد تھا
══════════════════════════════════════════════════════════════════════