Phool ka tohfa ata hone par
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ پھول کا تحفہ عطا ہونے پر (Phool Ka Tohfa) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part03
وہ مست ناز جو گلشن ميں جا نکلتي ہے کلي کلي کي زباں سے دعا نکلتي ہے '' الہي ! پھولوں ميں وہ انتخاب مجھ کو کرے کلي سے رشک گل آفتاب مجھ کو کرے '' تجھے وہ شاخ سے توڑيں! زہے نصيب ترے تڑپتے رہ گئے گلزار ميں رقيب ترے اٹھا کے صدمہ فرقت وصال تک پہنچا تري حيات کا جوہر کمال تک پہنچا مرا کنول کہ تصدق ہيں جس پہ اہل نظر مرے شباب کے گلشن کو ناز ہے جس پر کبھي يہ پھول ہم آغوش مدعا نہ ہوا کسي کے دامن رنگيں سے آشنا نہ ہوا شگفتہ کر نہ سکے گي کبھي بہار اسے فسردہ رکھتا ہے گلچيں کا انتظار اسے
══════════════════════════════════════════════════════════════════════