Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Bang-E-Dara Part 1

    Bang-E-Dara Part 1

    Uthi

    Allama Iqbal

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════ ابر (Abr) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════

    Collection: Bang-e-Dara Part: part01

    اٹھي پھر آج وہ پورب سے کالي کالي گھٹا سياہ پوش ہوا پھر پہاڑ سربن کا نہاں ہوا جو رخ مہر زير دامن ابر ہوائے سرد بھي آئي سوار توسن ابر گرج کا شور نہيں ہے ، خموش ہے يہ گھٹا عجيب مے کدئہ بے خروش ہے يہ گھٹا چمن ميں حکم نشاط مدام لائي ہے قبائے گل ميں گہر ٹانکنے کو آئي ہے جو پھول مہر کي گرمي سے سو چلے تھے ، اٹھے زميں کي گود ميں جو پڑ کے سو رہے تھے ، اٹھے ہوا کے زور سے ابھرا، بڑھا، اڑا بادل اٹھي وہ اور گھٹا، لو! برس پڑا بادل عجيب خيمہ ہے کہسار کے نہالوں کا يہيں قيام ہو وادي ميں پھرنے والوں کا

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════