Bachay Ki Dua
20th Century Allama Iqbal Urdu══════════════════════════════════════════════════════════════════════ بچے کي دعا (Bachay Ki Dua) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════
Collection: Bang-e-Dara Part: part01
لب پہ آتي ہے دعا بن کے تمنا ميري زندگي شمع کي صورت ہو خدايا ميري دور دنيا کا مرے دم سے اندھيرا ہو جائے ہر جگہ ميرے چمکنے سے اجالا ہو جائے ہو مرے دم سے يونہي ميرے وطن کي زينت جس طرح پھول سے ہوتي ہے چمن کي زينت زندگي ہو مري پروانے کي صورت يا رب علم کي شمع سے ہو مجھ کو محبت يا رب ہو مرا کام غريبوں کي حمايت کرنا دردمندوں سے ضعيفوں سے محبت کرنا مرے اللہ! برائي سے بچانا مجھ کو نيک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
══════════════════════════════════════════════════════════════════════