Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Bang-E-Dara Part 1

    Bang-E-Dara Part 1

    Kushaada dast-e-karam jab woh beniyaaz kare

    Allama Iqbal

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════ کشادہ دست کرم جب وہ بے نياز کرے () ══════════════════════════════════════════════════════════════════════

    Collection: Bang-e-Dara Part: part01

    کشادہ دست کرم جب وہ بے نياز کرے نياز مند نہ کيوں عاجزي پہ ناز کرے بٹھا کے عرش پہ رکھا ہے تو نے اے واعظ ! خدا وہ کيا ہے جو بندوں سے احتراز کرے مري نگاہ ميں وہ رند ہي نہيں ساقي جو ہوشياري و مستي ميں امتياز کرے مدام گوش بہ دل رہ ، يہ ساز ہے ايسا جو ہو شکستہ تو پيدا نوائے راز کرے کوئي يہ پوچھے کہ واعظ کا کيا بگڑتا ہے جو بے عمل پہ بھي رحمت وہ بے نياز کرے سخن ميں سوز ، الہي کہاں سے آتا ہے يہ چيز وہ ہے کہ پتھر کو بھي گداز کرے تميز لالہ و گل سے ہے نالہء بلبل جہاں ميں وانہ کوئي چشم امتياز کرے غرور زہد نے سکھلا ديا ہے واعظ کو کہ بندگان خدا پر زباں دراز کرے ہوا ہو ايسي کہ ہندوستاں سے اے اقبال اڑا کے مجھ کو غبار رہ حجاز کرے

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════