Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Bang-E-Dara Part 2

    Bang-E-Dara Part 2

    Swami Ram Tirath

    Allama Iqbal

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════ سوامي رام تيرتھ (Swami Ram Tirath) ══════════════════════════════════════════════════════════════════════

    Collection: Bang-e-Dara Part: part02

    م بغل دريا سے ہے اے قطرہ بے تاب تو پہلے گوہر تھا ، بنا اب گوہر ناياب تو آہ کھولا کس ادا سے تو نے راز رنگ و بو ميں ابھي تک ہوں اسير امتياز رنگ و بو مٹ کے غوغا زندگي کا شورش محشر بنا يہ شرارہ بجھ کے آتش خانہ آزر بنا نفي ہستي اک کرشمہ ہے دل آگاہ کا ' لا ' کے دريا ميں نہاں موتي ہے 'الااللہ' کا چشم نابينا سے مخفي معني انجام ہے تھم گئي جس دم تڑپ ، سيماب سيم خام ہے توڑ ديتا ہے بت ہستي کو ابراہيم عشق ہوش کا دارو ہے گويا مستي تسنيم عشق

    ══════════════════════════════════════════════════════════════════════